جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

پاکستانی اداکاروں کی سنہری یادیں : سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے نامور اداکاروں نے اپنے مداحوں کیلئے ماضی کی خوبصورت یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا۔

اس حوالے سے اداکار اعجاز اسلم نے سال2008کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ فیصل قریشی، ہمایوں سعید اور ثانیہ سعید بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

ایک اور تصویر میں اعجاز اسلم کے ساتھ ہما خواجہ، ہمایوں سعید، نعمان اعجاز اور مشی خان بھی نمایاں ہیں، یہ تصویر دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے موقع پر لی گئی۔


اس کے علاوہ پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی بارہویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی یادگار  تصاویر شیئر کی ہیں۔

جس میں انہوں نے بتایا کہ میری مہندی کے موقع پر میرا سوٹ مجھے پسند نہیں آیا تو نومی انصاری نے کس طرح فوری طور پر ان کپڑوں کا بندوبست کرکے مجھے سرپرائز دیا۔

ٹی وی کے نامور اداکار راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی کے بیٹے اداکار علی کاظمی نے بھی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے پیر پر ہونے والی پٹی نظر آرہی ہے یہ چوٹ ان کو بچپن میں سائیکل چلاتے ہوئے لگی تھی۔

اسپتال سے واپس آکر ان کے والدین نے یہ تصویر بنوائی تھی ان لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر لگا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں