ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری تین ماہ سے لاپتا ہے اور اب تک اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کا رہائشی محمد فیاض سعودی عرب میں مقیم ہے اور گزشتہ تین ماہ سے اس کا کچھ پتا نہیں چل رہا جس کے سبب محمد فیاض کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتا پاکستانی شہری سعودی عرب کے شہر جبل کے رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں مقیم تھا جہاں سے اس کا پاسپورٹ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ مل گیا ہے جس کے باعث مذکورہ شخص سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔

- Advertisement -

محمد فیاض کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ 19 نومبر 2016 سے ہمارا فیاض سے رابطہ نہیں ہو پا رہا اور ہم تین ماہ سے بھٹک رہے ہیں لیکن کوئی ہماری مدد نہیں کر رہا جب کہ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستانی شہری کو تلاش کرنے سے انکار کردیا اور کوئی ہماری مدد نہیں کررہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد فیاض حصول روزگار کے سلسلے میں کئی برس سے سعودی عرب میں مقیم ہے اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتا ہے تاہم تین ماہ سے گمشدگی کی وجہ سے اہل خانہ کو شدید پریشان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں