بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے جاری مظاہروں اور غیر یقینی حالات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو اپنی سلامتی کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ایران میں مقیم پاکستانی شہری احتیاط برتیں اور غیر ضروری نقل و حرکت کم رکھیں، جبکہ ایرانی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 24 گھنٹے دستیاب ہے، پاکستانی شہری سفارتخانے کے نمبرز +98-21-66941388، 66941389، 66941390 اور 66941391 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ موبائل نمبر +98 910 764 8298 پر بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ زاہدان میں مقیم پاکستانی شہری فون نمبر +98 54 33 22 3389 اور موبائل +98 904 614 5412 پر رابطہ کریں، جبکہ مشہد میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے ہیلپ لائن نمبرز +98 910 762 5302 اور +98 937 180 7175 فراہم کیے گئے ہیں۔

سفارتخانے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں تاکہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکیں۔

ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان ایرانی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں