ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ شام میں پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ شام میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں پاکستان نےہمیشہ شام کےاتحاد،خودمختاری ،علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے پاکستان کےاصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں اور پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے شام میں پاکستان کا سفارتخانہ مدد اور مشورے کیلئے کھلا ہے۔
- Advertisement -
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے ہمارا سفارتخانہ زائرین سمیت پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے ہوائی اڈے کے کھلنے کے بعد پاکستانیوں کی واپسی کو سفارتخانہ آسان بنائے گا۔