تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب جانے کا خواہش مند پاکستانی پریشان، مگر کیوں؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی شہری نے اپنی پریشانی بیان کی ہے۔

جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ پاکستان میں سائینو ویک کی دو خوراکیں جبکہ فائزر کی، پاکستان سے دبئی آچکا ہوں لیکن صحتی ایپ پر اب بھی فائزر ویکسین شو ہورہی ہے، مگر کیوں؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ مملکت میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیے چار ویکسینز لگائی جارہی ہیں جن میں فائزر، اسٹرازینکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

جوازات کا کہنا تھا کہ اگرچہ سائنوویک اور سائنو فام کے استعمال کی عالمی صحت کے ادارے نے منظوری تو دی ہوئی ہے تاہم سعودی عرب میں صرف چار ویکسینز ہی لگائی جا رہی ہیں۔

صحتی ایپ میں کسی تکنیکی وجوہات کے سبب فائزر ویکسین کا اسٹیٹس شو نہیں ہورہا ہوگا۔

ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی کو سعودی عرب آنے کی اجازت

خیال رہے کہ سفری پابندی کے حوالے سے سعودی عرب میں پاکستان سمیت چھ ممالک کے شہریوں کو براہ راست آنے کی اجازت دی جا چکی ہے تاہم انہیں مملکت آنے کے بعد پانچ دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملک میں کوئی بھی ویکسین لگوائی ہوں انہیں مملکت آنے کے بعد ایک بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی تاکہ وہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔

Comments

- Advertisement -