تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستانی کوہ پیماؤں کا بغیر آکسیجن ’کے ٹو‘ سر کرنے کا فیصلہ

اسکردو: موسم سرما میں نیپالی کوہ پیماؤں کی جانب سے کے ٹو سر کرنے کے بعد پاکستانی کوہ پیماؤں نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوہ پیما آج رات 9 بجے سے مہم کا آغاز کریں گے، واضح رہے کہ اب تک کے ٹو کو بغیر آکسیجن کے سر نہیں کیا جاسکا ہے۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ آج بیس کیمپ سے کیمپ تھری تک جائیں گے، محمد علی سدپارہ نے کہا کہ مہم میں جان اسنوری اور میرا بیٹا ساجد ساتھ ہوں گے۔

محمد علی سدپارہ نے کہا کہ کل سے جاری برفباری رک چکی ہے، قوم دعا کریں ہم عالمی ریکارڈ بنانے جارہے ہیں، کے ٹو بغیر آکسیجن سر کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید پڑھیں: موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

ساجد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ مہم مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں، کوشش ہوگی بغیر آکسیجن کے کے ٹو سر کروں۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کا کہنا تھا کہ سخت موسم کا مقابلہ بھی امتحان ہے، دعا کریں ہم آپ کو جلد خوشخبری دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیپالی کوہ پیماؤں نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یاد رہے کہ کے ٹو کی بلندی 8611 میٹر ہے جو بلند ترین چوٹی ایورسٹ سے 200 میٹر کم ہے لیکن موسم سرما میں کے ٹو کے حالات جان لیوا ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج تک اسے سر نہیں کیا جاسکا تھا، اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں 86 سے زائد کوہ پیما ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -