تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

لیبر پارٹی نےلندن کے ’میئر‘ کے لئے پاکستانی کو منتخب کرلیا

لندن: لیبرپارٹی نے ایک بس ڈرائیور کے بیٹے اورسابق حکومتی وزیرصادق خان کو میئر کے انتخابات کے لئے منتخب کرلیا ہے یعنی پہلی بار کوئی مسلمان ممکنہ طورپرلندن کا میئربننے جارہا ہے۔

صادق خان ایک سابق انسانی حقوق کے وکیل ہیں اور مئی میں ہونے والے والے میئر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، اس وقت قدامت پسند بورس جانسن لندن کے میئرہیں۔

لندن کا میئر دنیا کے دیگر ترقی یافتہ شہروں جیسےنیویارک کے مقابلے انتہائی کم اختیارات کا حامل ہوتا ہے لیکن یہ ایک ایسا عہدہ ہے جو کہ اپنے اندر اہم شخصیا ت کے لئے ہمیشہ کشش رکھتا ہے۔

چوالیس سالہ صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لندن جو کہ بیک وقت دنیا کے امیر ترین اور برطانیہ کے غریب ترین لوگوں کاگھرہے وہاں مساوات کو فروغ دیا جائے۔

میئرکے انتخابات کے لئے نامزد ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لندن کے تمام شہریوں کو یکساں مواقع میسرہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لندن کو ایک ایسا شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں ہرشخص کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام کے مواقع ملیں۔

Comments

- Advertisement -