پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

قومی کرکٹرعماد وسیم کا ورلڈ کپ کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے ورلڈ کپ کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، برطانیہ میں مقیم دوشیزہ سے پاکستانی کرکٹر کی شادی ہورہی ہے۔

کارڈف میں پیدا ہونے والے عماد وسیم والدین کی پسند سے شادی کررہے ہیں، رواں سال اگست میں پاکستانی کرکٹر کے سر پر سہرا سجنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ہیڈنگلے میچ کے ہیرو عماد وسیم نے ناقابل شکست 49 رنز بنائے تھے اور دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا اور ہفتے کو قومی ٹیم کے وطن واپسی کے امکانات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں