The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی کرکٹر محمد عرفان نے اپنی موت کی تردید کردی

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عرفان نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

محمد عرفان نے اپنی ناراضگی کا اظہار سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں کہ میرا کار ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا ہے۔

میرے انتقال کی خبروں سے میرے اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے اور وہ سب پریشان ہیں، میرا کوئی کار ایکسیڈنٹ نہیں۔

پاکستانی فاسٹ باولر نے اپنی موت سے متعلق چلنے والی خبروں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا۔

واضح رہے پاکستان کی نابینا کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عرفان کا انتقال ہوا ہے، جس کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جسے صارفین و مداحوں کی جانب سے فاسٹ باولر محمد عرفان کی موت کی خبر سمجھا جارہا ہے۔

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، وہ 31 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے جس کی تصدیق ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بھی کی ہے۔

پاکستانی کرکٹر محمد عرفان انتقال کرگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عرفان کے انتقال کی تصدیق کی اور ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عرفان نے 12 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ کئی عرصے تک کرکٹ کھیلتے رہے اور وہ 2007 میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں