قومی کرکٹرز کی جانب سے اہل وطن کو عید کی مبارکباد

عید الفطر کے پرمسرت موقعے پر جہاں دنیا بھر کے مسلمان ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینے میں مصروف ہیں، وہیں کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی خوشی کے اس موقع پر عوام کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کی خوشیوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں، کھلاڑیوں نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی، ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے پر مسرت موقع پر کہا کہ میری اور پوری پاکستان ٹیم کی جانب سے عید الفطر کی ڈھیروں مبارکباد، خوش رہیں اور عید کو انجوائے کریں۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ قوم
ویمن قومی کرکٹ کی کپتان نے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتی ہوں یہ عید آپ اور آپ کے گھروالوں کے لیے بہت اچھی گزرے۔
پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ اس عید پر آپ کے ارد گرد جو لوگ ہیں انھیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔
Our cricketers have some special Eid wishes and messages for you #EidMubarak pic.twitter.com/cP9XMbv1zN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2022
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر ویڈیو میں شاہنواز ڈاہانی، حارث رؤف اور خاتون کرکٹ کھلاڑی انعم امین نے بھی قوم کو عید مبارک دی۔