بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پاکستانی کرکٹرز کی بھارت میں شاہانہ ضیافت، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا گرین شرٹس وارم اپ میچز کے لیے حیدرآباد میں ہیں جہاں ان کے لیے شاہانہ دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد دکن ہے میزبان اور شاہین بنے ہیں ان کے مہمان۔ قومی اسکواڈ کے کپتان بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کا ہوٹل پہنچنے پر مہاراجاؤں جیسا شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا۔

تمام کھلاڑیوں کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے گلاب کے پھول پیش اور سفید موتیوں والے ہار پہنائے گئے جب کہ ہوٹل اسٹاف اور مداح اپنے درمیان دنیائے کرکٹ کے نامور ستاروں کو دیکھ کر جھوم اٹھے۔ انہوں نے خوب تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔

تمام کھلاڑیوں کو انتہائی احترام کے ساتھ ہوٹل کے ڈنر سائیڈ پر لے جایا گیا جہاں ان کی حیدرآباد کے روایتی اور شاہانہ کھانوں سے بھرپور تواضع کی گئی اور آخر میں کھانے کے لیے پان بھی پیش کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے قومی ٹیم کی اس شاہانہ ضیافت کی یادگار ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ سراہ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، حارث رؤف، فخر زمان، شاداب خان، امام الحق سمیت تمام کھلاڑی آپس میں پرجوش اور خوش گپیاں کرتے اور کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں