site
stats
کھیل

چھ پاکستانی کرکٹرامسال فریضہ حج ادا کررہے ہیں

مکہ المکرمہ: آج بیت اللہ میں مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی فریضہ حج بیت اللہ انجام دیا ہے جن میں معروف پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

سعودی جریدے نے ایک ٹویٹر پرایک تصویرجاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کرکٹرزسرفرازاحمد، اظہرعلی اوراسد شفیق احرام میں ملبوس حرم میں بیٹھے ہیں۔

ان کے علاوہ سعید اجمل، عبدالرحمن اور انضمام الحق بھی امسال فریضہ حج انجام دے رہے ہیں۔

احرام دو حصوں میں منقسم ایک مخصوص ان سلا لباس ہے جسے صرف حج اورعمرہ کی ادائیگی کے لئے زیب تن کرتے ہیں۔

آج دنیا بھرکے مسلمانوں نے فریضہ حج انجام دیا ہے، حج اسلام کا ایک ایسا رکن ہے جس میں تمام مسلمان ایک سا لباس اور ایک ہی وضع قطع اختیار کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top