پاکستانی وفد تاحال ملک میں ہے دوحہ میں ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع نے غیرملکی میڈیا رپورٹ کی تردید کردی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد اس وقت ملک میں ہے اور کل صبح دوحہ روانہ ہونے کا پروگرام ہے، غیرملکی خبرایجنسی کی جانب سے دی گئی یہ خبر کہ پاکستانی وفد دوحہ میں ہے بےبنیاد ہے۔
افغان عبوری حکومت کی درخواست کے بعد پاکستان نےجنگ بندی میں مزید توسیع کردی ہے، اب دونوں فریقین میں اس سلسلے میں دوحہ میں مذاکرات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اب کابل سے ماضی کے تعلقات کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغان شہریوں کو واپس جانا ہوگا، وزیردفاع
جنگ بندی میں توسیع دوحہ مذاکرات کے اختتام تک کی گئی ہے، 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج شام 6 بجے ختم ہوئی، افغان طالبان رجیم نے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قطر کے ذریعےکی۔
تاہم افغان طالبان کی درخواست پر کیے گئے 48 گھنٹے کے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنہ الخوارج نے دراندازی کی کوشش کی جس کو پاک فوج نے ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مہمند میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کر دیے ہیں، مہمند میں خوارج کیخلاف آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


