جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پاکستانی معاشی ٹیم عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں معاشی ٹیم عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معاشی ٹیم عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کرے گی، نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں معاشی ٹیم اتوار کو مراکش پہنچے گی۔

میٹنگز میں سیکرٹری وزارت خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک بھی دورے میں شامل ہوں گے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز نو اکتوبر سے شروع ہوگی۔

معاشی ٹیم کی ایم ڈی آئی ایم ایف، صدر عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ نگران وزیرخزانہ معاشی ٹیم کے ہمراہ انٹرنیشنل بانڈز بائرز سے بھی میٹنگز کرے گی۔

چائنیز وزیرخزانہ، سعودی وزیرخزانہ اور موڈیز آفیشل سے بھی ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے، ذرائع کا کہنا ہے سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ایم ڈی آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر بات چیت ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں