پاکستانی امپائر علیم ڈار کا زلزلہ متاثرین کیلئے 10لاکھ روپے امداد کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا زلزلہ متاثرین کیلئے 10لاکھ روپے امداد کا اعلان

لاہور:‌پاکستانی امپائر علیم ڈار نے زلزلہ متاثرین کے لئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کی اہم شخصیات نے بھی متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ باقی لوگ بھی زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں گے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے متاثرین زلزلہ کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا جبکہ دیگر کرکٹرز نے بھی زخمیوں کیساتھ اظہار ہمدردی کی۔

سعید اجمل نے کہا کہ انکی دعائیں زلزلہ زدگان کیساتھ ہیں۔ ثقلین مشتاق نے پاکستان سمیت افغانستان میں زخمی اور جاں بحق افراد کیلئے دعا کی، وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ زلزلے کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے کو رب تعالیٰ حوصلہ عطا فرمائے.

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے بھی زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی خبر سن کر ہمیں بہت صدمہ پہنچا ہے اور ہم خاندانوں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جیت کی اتنی خوشی نہیں ہوئی کیونکہ تمام کھلاڑی افسردہ تھے اور امدادی کاموں میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں