لاہورمیں موبائل ایپ کے ذریعے رکشہ ہائرکرنا ممکن ہوگیا -
The news is by your side.

Advertisement

لاہورمیں موبائل ایپ کے ذریعے رکشہ ہائرکرنا ممکن ہوگیا

لاہور: پاکستان کے ذہین نوجوانوں کے ایک گروپ نے امریکی ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرز پر رکشہ ایپ متعارف کرائی ہے جس کے تحت لاہور جیسے شہرمیں ٹرانسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا ہے۔

لاہور ایک تاریخی شہر ہے اور یہاں ٹیکسی یا پرائیوٹ کار انتہائی مہنگی ہے اور پبلک بسیں عمومی طور پر مسافروں سے لبالب بھری ہوئی ہوتی ہیں۔

اس موقع پر رکشہ ہی سب سے سستی اور آسان سواری ہے لیکن بہت سے مسافروں کو رات گئے یا علی الصبح رکشہ نہیں ملتا۔

ٹریولی نامی اس کمپنی کے سی ای او شہریار خان کا کہنا ہے کہ ان کی اس ایپ کے ذریعے دن رات کسی بھی وقت لاہورمیں رکشہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور انہیں عوام کی جانب سے بہت جاندار ردعمل مل رہاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی طور پر یہ سروس لاہور کے دو پوش علاقوں میں شروع کی گئی تھی تاہم کمپنی اب اپنی سروسز کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں