تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے اور نہ کبھی رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سائمہ سلیم نے مقبوضہ کمشیر کے حوالے سے بھارتی مندوب کے من گھڑت اور تاریخی حقائق کے برخلاف بیان پر دوٹوک اور بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکمشیر بھارت کا حصہ نہیں ہے اور نہ کبھی رہا ہے۔

سائمہ سلیم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں نے جموں وکشمیر کو متنازع علاقہ متعین کیا ہے اور بھارت اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 25 کے مطابق عمل کرنے کا پابند ہے۔

پاکستان مندوب نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریتی ریاست کو تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے اور اس کا مقبوضہ وادی میں5 اگست 2019 کا اقدام جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اس تنازع کے باعث مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک سنگین انسانی بحران ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کمشیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل ہی وہاں مزید 38 ہزار فوجی تعینات کردیے تھے۔

 مودی سرکار کے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کمشیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ، 24 گھنٹے میں 8 کشمیری شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنوری 1989 سے 30 اپریل 2020 تک بھارتی فوج نے 95 ہزار 548 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 7 ہزار 139 نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
اس دوران بھارتی فوج نے 1 لاکھ 59 ہزار 602 کشمیریوں کو گرفتار کیا جبکہ لاکھوں مکانات کو مسمار کیا، بھارتی فوج کی قتل و غارت کی وجہ سے 22 ہزار 193 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 11 ہزار 179 خواتین کو ریپ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -