جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

قسمت مہربان، دبئی میں مقیم پاکستانی لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ وہ لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانی شہری محمد شفیق نے اکتوبر میں لاٹری خریدی تھی، جس کی قرعہ اندازی میں وہ 10 لاکھ ڈالرز  کے حق دار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ’دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم میلین ایئر اینڈ فائنسٹ سرپرائز ڈرا‘ کی تقریب بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ہال میں ہوئی۔ جس میں محمد شفیق لاکھوں ڈالر کے مالک بنے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری نے 7 اکتوبر 2020 اور دوسری بار 10 ستمبر کو لاٹری خریدی تھی۔

محمد شفیق ابوظہبی میں ایک پراپرٹی مینیجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں، وہ اپنی بیوی اور 7 بچوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہی مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: اندھے پن کا علاج دریافت کرنے والے سائنس دان پر قسمت مہربان

یہ بھی پڑھیں: قسمت مہربان، مزدور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

پاکستانی شہری کو جب انعام کا معلوم ہوا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور  کہا کہ ’مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا، یہ رقم میرے بچوں کے لیے ہوگی، میں اپنے اوپر رحمت محسوس کررہا ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میری دو بیٹیاں یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، انعام کی رقم کو اُن کی تعلیم پر خرچ کرنا ترجیح ہوگی، تین سالہ سب سے چھوٹے صاحبزادے نے بھی اسکول جانا شروع کردیا تو یہ رقم وہاں بھی کام آئے گی‘۔

رپورٹ کے مطابق انعامی لاٹری کا آغاز 1999 میں ہوا اور اب تک سیکڑوں خوش نصیب لاکھوں ڈالر کا انعام جیت چکے ہیں جبکہ 19 پاکستانی شہری بھی انعام کے حق دار قرار پائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں