پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (30 ستمبر 2025) پاکستان کی سینکڑوں فلموں اور ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے 2 اداکار آج انتقال کر گئے۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو اپنی عمر کے 4 دہائیوں سے زیادہ دینے والے سینکڑوں فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا مظاہرہ کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بنانے والے آج دو بڑے فنکار اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

لالی ووڈ کی کئی فلموں میں کردار نگاری کرنے والے اداکار اور ہدایت کار شہزاد بلا آج انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصہ سے مختلف امراض میں مبتلا تھے۔

شہزاد بلا کی دو ماہ قبل ذیابیطس کی پیچیدگیوں کے باعث ایک ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی۔ جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردوں کے ناکارہ ہونے کے باعث حالت مزید بگڑ گئی تھی۔

 مرحوم کے لواحقین کا کہنا کہ ان کی نماز جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سینئر اداکار شہزاد بلا لالہ ووڈ میں اپنے ولن اپنے کردار کیلئے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی فلموں اور پاکستانی ڈراموں میں اہم کردار نبھائے۔

شوبز سے وابستہ شخصیات ابھی شہزاد بلا کی رحلت کی خبر سن کر سنبھلی نہ تھیں کہ فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین لکی ڈیئر بھی میو اسپتال میں طویل علالت کے بعد چل بسے۔

لکی ڈیئر 40 سال سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھے۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں سینکڑوں ڈراموں اور فلموں میں منفرد اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں