پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی ’’1000‘‘ وکٹیں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 مئی 2026): پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس دورہ بنگلہ دیش پر ریکارڈ پر ریکارڈ اپنے نام کیے جا رہے ہیں۔ سلہٹ میں جاری ٹیسٹ میں انہوں نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

محمد عباس نے پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹوں کا سنگ میل عبور کر کے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیشی کپتان شانتو کو آؤٹ کر کے اپنے ایک ہزار شکار مکمل کیے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں عباس کی 884، لسٹ اے میں 84 جب کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 32 وکٹیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد عباس نے ڈھاکا ٹیسٹ میں 6 وکٹیں لے کر بہترین ٹیسٹ اوسط میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

سلہٹ میں جاری ٹیسٹ کے پہلے دن شانتو کی وکٹ ان کی پروفیشنل کرکٹ میں ہزارویں وکٹ کے ساتھ بیرون ملک حاصل کی گئی 100 ویں وکٹ بھی تھی۔

محمد عباس نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں