پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

محمد عامر کی شائقین سے ایک بار پھر عام معافی کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے شائقین سے عام معافی کی درخواست کردی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عامر کی پانچ سال کی سزا مکمل ہوگئی ہے اب وہ کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں، فاسٹ بولر نے غلطی پر شائقین سے ایک بار پھر معافی مانگ لی۔

انکا کہنا ہے کہ  غلطی پر پشیمانی ناقابل بیان ہے، وہ ماضی کو بدل تو نہیں سکتے لیکن اپنے احساس کو بیان کرسکتے ہیں۔

عامر نے کہا کہ پتا نہیں لوگ انہیں معاف کرپائیں گے یا نہیں لیکن وہ اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش ضرور کریں گے، انہوں نے اپنے ساتھیوں اور سینئیر کھلاڑیوں کو بھی مایوس کیا، جو ان سے امیدیں لگائے بیٹھے تھے۔

عامر نے کہا کہ وہ کیرئیر کا نیا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور اپنے اور پاکستان کے لئے روشن تاریخ کے خواہشمند ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں