سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے عوام پر بڑھتے مظالم بھی کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کم کرنے میں ناکام ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان دہشتگرد نہیں بلکہ یہ تو بھارتی افواج کے ظلم و ستم پر احتجاج کرتے کشمیری نوجوان ہیں، جو آج بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
جس کے ثبوت کے لیے ان نوجوانوں نے سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے، پاکستان سے اظہار محبت کرتے نوجوانوں نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی بلند کئے۔
.نوجوانوں کو پاکستان سے اظہار یکجہتی پیش کرتا دیکھ بھارتی افواج بوکھلا اُٹھی اور ریلی کو منتشر کرنےکے لیے ان پر فائر اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی