ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

افواج پاکستان نے افغان طالبان کے ڈرونز ‘سافٹ اور ہارڈ کِل’ ٹیکنالوجی سے فضا میں ہی تباہ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: افواج پاکستان نے افغان طالبان کے ڈرونز ‘سافٹ اور ہارڈ کِل’ ٹیکنالوجی سے فضا میں ہی تباہ کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کے بہادر عوام کو ہراساں کرنے کے لیے چند ڈرون حملے کیے، تاہم پاکستانی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے سافٹ اور ہارڈ کِل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈرونز کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہوا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ ڈرون حملے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش تھے، جو افغان طالبان کی دہشت گرد ذہنیت کی یاد دہانی کراتے ہیں، ایک جانب افغان طالبان عالمی ہمدردی کے لیے خود کو مظلوم ظاہر کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب پراکسی گروپس اور ڈرون حملوں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

پاک فوج ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام افغان طالبان کی اصل فطرت اور عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں۔ افغان طالبان افغانستان پر ایک کرائے کی دہشت گرد ملیشیا کے طور پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کا آپریشن “غضب للحق” دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا اور جب تک افغان طالبان پاکستان کے خلاف دہشت گردی بند نہیں کرتے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی ہر صورت، بشمول ڈرون حملوں، کے خلاف ثابت قدم ہیں اور ملک کے عوام کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے بچانے کے لیے دفاع جاری رکھا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں