جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

پاکستانی فری لانسرز نے نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی فری لانسرز نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 11 ماہ میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ملک لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے باصلاحیت نوجوان فری لانسرز نے عالمی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران فری لانسرز نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا خطیر زرمبادلہ کمایا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 80 فیصد کا نمایاں اور غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اگر صرف مئی 2026ء کے مہینے کی بات کی جائے، تو پاکستانی فری لانسرز نے ریکارڈ 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کما کر ملکی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

پاکستان کے نوجوان ڈیجیٹل شعبے اور گلوبل مارکیٹ میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں اپنی بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

فری لانسنگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مجموعی آئی ٹی سیکٹر نے بھی کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

ملک کی مجموعی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں ریکارڈ 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں، جو پاکستان کی تاریخ میں ڈیجیٹل ترقی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے وسیع مواقع کی عکاسی کرتی ہیں۔

معاشی ماہرین نے اس ریکارڈ برآمدات کو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں