بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش، پاکستانی شہری کو قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : اماراتی عدالت نے پاکستانی شہری کو کمسن بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کی ریاست دبئی کی عدالت نے ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 30 سالہ ملزم کو ایلیوٹر کے اندر 13 سالہ عرب شہری کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ بے روز گار پاکستانی شہری کے خلاف گزشتہ برس الراشدیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بے روز گار پاکستانی شہری نے پہلے عمارت کے باہر 13 سالہ لڑکے کو چھوا اور اس کے بعد متاثرہ بچے کا تعقب شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی متاثرہ بچہ لفٹ میں سوار ہوا ملزم بھی لفٹ میں داخل ہوگیا اور تنہائی کا فائدہ اٹھا کر دوبارہ لڑکے کو جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کردیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے لفٹ کے اندر متعدد دفعہ عرب شہری لڑکے کو دبوچا جس کے بعد بچہ بے حواسی کے عالم میں بھاگتا ہوا اپنے والدین کے پاس گیا اور تمام واقعہ سنایا جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلی سماعت کے دوران خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں حجام کے پاس جارہا تو میں نے ایک بچے کو پریشانی کے عالم میں تنہا بیھٹے ہوئے دیکھا تو دوستانہ انداز دبوچتے ہوئے پریشانی کی وجہ معلوم کی۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدلت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد پاکستانی شہری کو تین قید اور ملک بدری کی سزا سنادی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں