تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

تعلیم پر پابندی، افغانستان میں موجود پاکستانی میڈیکل طالبات مشکل میں پڑ گئیں

اسلام آباد: پڑوسی ملک افغانستان میں طالبان کی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگائے جانے کے بعد افغانستان میں موجود پاکستانی میڈیکل طالبات مشکل میں پڑ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی امارت اسلامیہ نے ایک ایسے وقت میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگائی جب افغانستان میں موجود پاکستانی میڈیکل طالبات کے امتحانات سر پر ہیں۔

اس سلسلے میں افغانستان سے آئی پاکستانی میڈیکل طالبات کے ایک وفد نے قائمقام چیئرمین مرزا آفریدی سے ملاقات کر کے اپنی مشکل سے آگاہ کیا۔

قائمقام چیئرمین سینٹ نے افغانستان میں پاکستانی میڈیکل طالبات کے لیے سینیٹ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان میں لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کی اجازت مل گئی

طالبات نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے مختلف میڈیکل کالجز میں 105 طالبات زیر تعلیم ہیں، افغان حکومت نے امتحان سے چند روز قبل طالبات کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی۔

قائمقام چییرمین مرزا آفریدی نے کہا کہ انھیں افغانستان میں پاکستانی میڈیکل طالبات کی مشکلات کا ادراک ہے، اس لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو وزرات خارجہ و دیگر اداروں کو طلب کرے گی۔

Comments

- Advertisement -