سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا ہمشکل قرار دیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ہمشکل پاکستانی نوجوان مزداک جان کی انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہوئیں جس میں انہیں بھارتی فلم کے گانے پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مزداک جان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے اور وہ عمران ہاشمی کے ہمشکل ہونے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں عمران ہاشمی بھی اپنے ہمشکل کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے مزداک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس پر ردعمل دیا تھا۔
بھارتی اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہ چیٹر کون ہے جس نے میرے خدوخال چرانے کی کوشش کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف بالی ووڈ اداکار اور اداکاراؤں کے ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔