بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

پاکستانی حج مشن نے مسلسل دوسرے سال حسن کارکردگی ایوارڈ حاصل کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ (2 جون 2026): پاکستانی حج مشن نے مسلسل دوسرے سال سعودی عرب وزارت حج و عمرہ سے حسن کارکردگی ایوارڈ حاصل کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج 2026 کے آپریشنز کی تکمیل پر پاکستان کے حج مشن کو بہترین کارکردگی پر مسلسل دوسرے سال بھی حسن کارکردگی ایوارڈ پیش کیا ہے۔

حسن کارکردگی ایوارڈ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو کو پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب سعودی حج و عمرہ وزیر توفیق بن فوزان الربیعہ کی میزبانی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مختلف ملکوں کے سینیئر حج حکام بھی موجود تھے۔

رواں سال پاکستان کے حج مشن نے 179000 حجاج کے لیے انتظامات کیے۔ ان میں 119000 حاجیوں کے سعودی عرب جانے اور انہیں رہائشں فراہم کرنے کا اہتمام سرکاری اسکیموں کی صورت کیا گیا۔ جبکہ 60000 حاجی نجی شعبے کے توسط سے ادائیگی حج کے لیے گئے۔

پاکستان کے حج مشن کی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے مسلسل دوسرے سال اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

اگلے برس حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں