اسلام آباد : بھارت میں پاکستانیوں کے قتل کے خلاف ہندو برادری کا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہے، ہندو برادری کل بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہندوں برادری کی جانب سے بھارت میں اقلیت پر بڑھتے ہوئے ظلم و بربریت اور پاکستان کے خلاف جاری جارحیت کے خلاف لانگ مارچ جاری ہے، جس کی قیادت پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندو برادری کے کئی قافلے کشمیر ہائی سے دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں گے جس کی قیادت رمیش کمار کریں گے، قافلے کا آج رات ڈلومیٹک انکلیو شاہراہ دستور کے سانے پڑاو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ہندو برادری کل بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ بھارتی شہر جودھ میں پاکستان سے ہجرت کرنے والے خاندان کو قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ پاکستان کے شہر سانگھٹر میں خاندان کی لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کو نامزد کیا گیا تھا۔