جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پٹھان کوٹ حملہ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ویزے جاری کردیئے گئے پاکستانی ٹیم نئی دہلی کےلئے آج روانہ ہوگی اورکل سے تحقیقات کاکام شروع کرے گی۔

انویسٹی گیشن ٹیم کوتکنیکی علاقوں میں جانےکی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹیم کومحدود رسائی کےاندررہ کر تحقیقات مکمل کرنی ہوگی۔

جے آئی ٹی کےکنوئیر سی ٹی ڈی کے اے آئی جی رائے طاہر ہیں جبکہ ٹیم کے ارکان میں لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد،لیفٹننٹ کرنل عرفان مرزا، عظیم ارشد اورشاہد تنویرشامل ہیں۔

رواں سال ماہ جنوری کے اوائل میں بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں نامعلوم دہشتگردوں نے فضائیہ کےاڈے پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

پاکستان کے شہرگجرانوالہ میں پولیس کے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈٰی ) تھانے میں پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں