The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی سرمایہ کاراپنے ملک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں:سلمان اقبال

کراچی: بزنس لیڈر کانفرنس میں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے اس قدر مواقع موجود ہیں جن کی مثال ملنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ بزنس لیڈر کانفرنس میں پینل ڈسکشن کے دوران اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدراورسی ای اوسلمان اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ اقصادی صورت حال میں شہریوں کے معیار زندگی کا جائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو مل کر اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے ۔

بزنس لیڈرشپ کانفرنس دورانِ گفتگو ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی افرادی قوت کی بڑی تعداد نوجونوں پرمشتمل ہے، ان کے لیے ادارے بنانے کی ضرورت ہے، اسکل ورکرز کو بھی سکھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستانی سرمایہ کاروں کو بیرونِ ملک کے بجائے پاکستان میں سرمایہ کاری پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے ملک کی معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ا نہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو اعتماد تب ملے گا جب سرمایہ کاری مستحکم کی جائے گی۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مڈل ایسٹ میں زیادہ سرمایہ کاری نظر آتی ہے ، پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک کی معیشت کو درپیش چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئےسرمایہ کاری کابہترین ماحول دیناہوگا۔

بزنس لیڈر کانفرنس میں شریک دیگر ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں، عالمی دنیا پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کرتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں