ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

مئی کی جنگ کے بعد پاکستانی جنگی جہازوں کی مانگ دنیا میں بڑھ گئی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مئی کی جنگ کے بعد پاکستانی جنگی جہازوں کی مانگ دنیا میں بڑھ گئی ہے، کئی ممالک بات چیت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیش رفت دکھائی ہے، کئی ممالک پاکستانی جنگی جہازوں سے متعلق بات چیت کررہے ہیں، ایئرفورس نے تیمور ویپن سسٹم کو کامیابی سے لانچ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دفاعی پیداوار کو تقویت ملےگی جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا، معاشی استحکام لے آئے ہیں اور اب ترقی کے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری افواج دہشت گردوں کےخلاف ہر روز اقدامات کررہی ہیں، انشااللہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کامیاب ہوگا، انشااللہ دہشت گردی کا ہمیشہ کےلیے خاتمہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی چمن شاہراہ کو خونی سڑک کہا جاتا تھا اس پر کام ہورہا ہے، کراچی چمن شاہراہ کو 2 سال میں مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اس سڑک کی تعمیر کی، بلوچستان میں کسانوں کےلیے 75 ارب کا زرعی پیکج کا منصوبہ مکمل ہوچکا۔

بلوچستان میں کسان سولر انرجی کے ذریعے فصلوں کو پانی دے رہے ہیں، بلوچستان میں اس سال کے آخر میں دانش اسکولز کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس سال 7 دانش اسکول بنائے جارہے ہیں، ہزاروں بچوں کو وظائف اور ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جارہے ہیں۔

دبئی ایئر شو میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں