تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

فرانس: خاتون ٹیچر کے قتل کا الزام، پاکستانی شہری گرفتار

پیرس : پولیس نے نجی یونیورسٹی میں تدریس کے فرایض انجام دینے والی خاتون کے قتل کے شبے میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے علاقے کوربیوئی میں واقع لیونارڈ دی ونسی نامی نجی یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کو خنجر کے وار سے قتل کرنے الزام میں پولیس نے پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے نجی یونیورسٹی کے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی خاتون کر خنجر سے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئیں تھیں تاہم جب تک ایمبولینس جائے واردات پر پہنچی خاتون دم توڑ چکی تھیں۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ شخص نے مقتولہ کے گلے میں خنجر گھونپ دیا تھا جوخاتون کی موت کا باعث بنا اور ملزم آلہ قتل جائے واردات پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار پاکستانی شہری مذکورہ یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے اور بے دردی سے قتل ہونے والی 66 سالہ خاتون ٹیچر بھی لیونارڈ دی ونسی یونیورسٹی میں انگریزی پڑھاتی تھیں۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سنہ 1981 میں پاکستان میں پیدا ہوا تھاتاہم پولیس نے ملزم کی شناخت مخفی رکھتے ہوئے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کے بہیمانہ قتل سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، تاہم اس بات کا علم ابھی تک نہیں ہوسکا ہے کہ ملزم نے خاتون کن وجوہات کی بناء پر قتل کیا۔

Comments

- Advertisement -