جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

دبئی: بچے کو ہراساں کرنے پر پاکستانی شخص‌ جیل منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: 15 سالہ کرغستانی لڑکے کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کرنے پرپاکستانی ڈرائیور کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا.

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ساحل سمندر پر جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ڈرائیور کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں عدالت نے سزا سنا دی۔

مجرم کرغستانی نژاد 15 سالہ متاثرہ لڑکے کو ساحل سمندر پر زبردستی چھونے کی کوشش کی اور زبردستی ہاتھ پکڑ بچے کو جنسی طور ہراساں کرنے لگا۔ تاہم موقع پرموجود بچے کے والدین نے متاثرہ بچے کو عین وقت پربچایا اورمقامی پولیس کو اطلاع دی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ ’میں اپنے شوہر، بیٹے اور دوستوں کے ہمراہ دبئی کے ساحل سمندر پر سیر و تفریح کرنے گئے تھے، ہم کھانا لینے گئے تو ہمارا 15 سالہ بیٹا سمندر کنارے بیھٹا تھا کہ ہم دیکھا کہ ایک شخص ہمارے بچے کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا ہے‘۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بچے کے اہل خانہ کی شکایت پر ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا تھا۔

پولیس ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسی کوئی نازیبا حرکت نہیں کی اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ تھا‘۔

دبئی کی عدالت نے ملزم اور گواہوں کے بیانات سننے کے بعد 27 سالہ پاکستانی ڈرائیور کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں