تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

نوجوان کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب، خاتون پاکستان پہنچ گئی

گوجرانوالہ: پاکستانی نوجوان کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب ہوگیا، کینیڈین خاتون شوہر کو سزا دلوانے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کینیڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب ہوگیا، خاتون شوہر کو سزا دلوانے اور رقم واپسی کے لیے کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کینیڈین خاتون اینی میری نے گوجرانوالہ سائبر کرائم سیل میں شوہر کے خلاف درخواست دائر کردی۔

خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیالکوٹ کے رہائشی فہد ابرار سے 2017 میں شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد میں نے اسلام قبول کیا، فہد نے دھوکے سے رقم اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان منتقل کی۔

اینی میری کا کہنا تھا کہ رقم فہد کے چچا اور والدہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، رقم واپسی اور شوہر کو جیل بھجوانے پاکستان آئی ہوں، امید ہے پاکستان میں مجھے انصاف ملے گا۔

Comments

- Advertisement -