تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

لیمبورگینی میں ’آموں‘ کی فروخت نے متحدہ امارات میں ہلچل مچادی

دبئی: پھلوں کے بادشاہ آم کی فروخت لیمبورگینی میں‌گئی تو متحدہ عرب امارات میں‌ ہلچل مچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں پھلوں کے بادشاہ آم کی فروخت لیمبورگینی میں کی جانے لگی، گلریز یاسین اور محمد جہانزیب نے کہا کہ دوسرے امپورٹرز کے برعکس ان کے پاس آموں کی مختلف بہترین اقسام ہیں۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکائی کارگو شروع کی گئی ہے جو بہت اچھا اقدام ہے اور ہمارے پاس آموں‌ کی مختلف اقسام موجود ہیں‌ جن میں‌ سندھری، لنگڑا، چونسا اور سلور بھی موجود ہے، ہمارے پاس وہی آم موجود ہیں جو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔

تاجروں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے آموں کی درآمد میں خرچہ زیادہ آرہا ہے پھر بھی ہم نے اس کے باعث ایک انوکھا طریقہ اپنایا اور لیمبورگینی میں‌ آموں‌ کی فروخت شروع کی اس سے اہلخانہ اور بچے متاثر ہوئے اور آموں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

آموں کو قیمتی گاڑی میں فروخت کرنے والے شہری نے کہا کہ اس ڈیلیوری سروس سے ہمیں فائدہ یہ ہوا ہے کہ پاکستانی ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی آموں کی اس فروخت پر حیران ہیں اور سوچ رہے ہیں پاکستانی آموں میں ایسی کیا خاص بات ہے جو انہیں لیمبورگینی میں پیش کیا جارہا ہے۔

ایک اور تاجر منیر اعوان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں اس سے بڑا تحفہ کوئی نہیں ہوسکتا اور لیمبورگینی میں ڈیلیوری نے سونے پر سہاگا کردیا ہے اور چاہتا ہوں کہ پاکستانی آموں کو پوری دنیا کے لوگ استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -