دبئی: پاؤں سے بدبو آنے پر پاکستانی نے ہم وطن کو قتل کردیا Pakistani killed his friend
The news is by your side.

Advertisement

دبئی: پاؤں سے بدبو آنے پر پاکستانی نے ہم وطن کو قتل کردیا

دبئی: پاکستانی الیکٹریشن نے محض پاؤں سے بدبو آنے پر مشتعل ہو کر ہم وطن کو قتل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دبئی میں رہائش پذیر افراد کے درمیان پیش آیا، قاتل و مقتول دونوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور دونوں پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب دونوں الیکٹریشن کام کے بعد آرام کی غرض سے ایک ساتھ موجود تھے جہاں پیروں سے بدبو آنے پر ایک الیکٹریشن نے دوسرے کو ٹوکا اور اسے پاؤں دھو کر آنے کا کہا تاہم دوسرے الیکٹریشن نے اس کی بات نہیں مانی اور بدستور وہاں آرام کرتا رہا۔

منع کرنے کے باوجود نہ اٹھنے پر 22 سالہ نوجوان الیکٹریشن مشتعل ہوگیا اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس پر ان دونوں کے دیگر ساتھی درمیان میں آگئے اور بیچ بچاؤ کراکے جھگڑا ختم کرایا تاہم ملزم نہ مانا۔

کچھ ہی دیر بعد وہ چھری اٹھا لایا اور پے در پے وار کرکے اپنے ساتھی الیکٹریشن کو قتل کردیا۔

دبئی پولیس نے ملزم کو اپنے ساتھی کے قتل میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں ملزم نے بیان دیا کہ اس کا اپنے ہم وطن و ہم پیشہ ساتھی کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا دوست کے پاؤں اس کے منہ کے سامنے تھے جن سے شدید بدبو آرہی تھی اس نے کئی بار دوست کو پاؤں ہٹانے کا کہا لیکن وہ نہیں مانا جس پر وہ مشتعل ہوگیا، غصے کے سبب وہ یہ قتل کر بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: پاکستانی شہری نے بیوی سے بات کرنے پر ہم وطن کو قتل کردیا

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں