تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چھپ کر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی پکڑے گئے

روم: بہتر مستقبل کیلئے غیر قانونی طریقہ سے یورپ میں داخل ہونے والے پاکستانی تارکین پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی پولیس نے ملک میں غیرقانونی طور ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کا ایک گروپ پکڑا ہے، جس میں پاکستانی بھی شامل ہیں، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کے علاقہ Bassa Reggiana میں رومانیہ سے آنے والے ٹرک ڈرائیور نے پیچھے سے کچھ انسانی آوازیں سنیں، جس پر اس نے پولیس کو فون کردیا۔

ٹرک ڈرائیور کی شکایت پر اطالوی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور جب ٹرالر کی تلاشی لی گئی، تو اس میں سامان کے ساتھ 6 تارکین بھی موجود تھے، حکام کے مطابق جن میں سے 4 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں سمیت یہ تارکین وطن رومانیہ سے ہی ٹرالر میں چھپے تھے، اور ان کی آخری منزل جرمنی تھی۔ اطالوی حکام کے مطابق غیر قانونی داخلے پر ان تارکین کا معاملہ ریجو ایمیلیا کے پراسیکیوشن آفس کے حوالے کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -