اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

جنرل اسمبلی اجلاس، پاکستانی مشن قونصلر صائمہ سلیم کا بھارتی مندوب کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو کرارا جواب دے دیا۔

پاکستانی مشن قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ نے ہزاروں بےگناہوں کی جان لی۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں، پہلگام واقعے پر پاکستان نے آزاد اور شفاف تحقیقات کا کہا، بھارت کے پاس چھپانے کو بہت کچھ ہے۔

مشن قونصلر نے مزید کہا کہ بھارت نے مئی 2025 میں پاکستان پر بلاجواز جارحیت کی، بھارتی جارحیت سے بےگناہ مرد، عورتیں اور بچے شہید ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ سے پہلے، دوران اور بعد میں ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا تاکہ شہری و ڈھانچے متاثر نہ ہوں، بھارتی جنگی مہم جوئی ناکام ہوئی، غرور کا بلبلہ پھٹ گیا، فوجی طاقت کا افسانہ بکھرگیا۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کا مکروہ کردار ہے، بھارتی اقدامات پانی کو ہتھیار بنانے کی سازش ظاہر کرتے ہیں۔

پاکستانی مشن کی قونصلر کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کے تحت اقلیتوں پر ظلم ریاستی پالیسی بن چکا ہے، گجرات، دہلی، منی پور واقعات بھارت کے خون آلود ریکارڈ کے گواہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا قانون، سیاست اور میڈیا میں ادارہ جاتی شکل اختیار کرچکا ہے، بھارت ہمسایوں کو ڈراتا ہے، پراکسیز کو فنڈ کرتا ہے، علاقائی امن کو سبوتاژ کرتا ہے۔

جموں و کشمیر بھارت کاحصہ کبھی نہیں تھا اور نہ ہے، سلامتی کونسل قراردادیں واضح ہیں، بھارت نے کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں جعلی مقابلے، گمشدگیاں اور اجتماعی قبریں معمول ہیں، اگست 2019 کے بعد بھارت نے کشمیریوں کی ڈیموگرافی بدلنے کی کوشش کی، پاکستان پُرامن بقائے باہمی کا حامی ہے مگر جارحیت کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

پاکستانی قونصلر نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کا تاریخی جواب تھا، پاکستان بھارت کی منافقت، قبضے اور جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا، کشمیری عوام انصاف، وقار اور آزادی کے حقدار ہیں، ایک دن ضرور آزاد ہوں گے۔

چینی وزیراعظم کی شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کی تعریف

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں