تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پاکستانی کوہ پیما اسد علی نے کیرتھر ماؤنٹین کو سر کرلیا

کراچی: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے 3600 فٹ بلند کیرتھر ماؤنٹین کو سر کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے کیرتھر ماؤنٹین کو سر کرلیا، کیرتھر ماؤنٹین کی اونچائی 3600 فٹ بلند ہے، اسد علی میمن نے اس سے قبل روس اور ارجنٹینا کی بلند ترین مقام سر کیا ہوا ہے۔

اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ ان کا اگلا ہدف افریقہ کا بلند ترین مقام کلی مجارو ہے جو 19340 فٹ بلند ہے۔

واضح رہے کہ کیرتھر پہاڑ ضلع جامشورو میں واقع ہے جبکہ کوہ پیما اسد علی میمن کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے۔

یاد رہے کہ کوہ پیما اسد علی میم ننے ماؤنٹ ایلبرس کے بعد ماؤنٹ اکنگوا پر بھی پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرایا تھا، اسد علی بلند ترین پہاڑ پر 50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔

اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کی سیون سمٹ (دنیا کی ساتوں براعظم کی بلند ترین چوٹیاں جن کی تعداد نو ہے) مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -