منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پاکستانی کوہ پیما سر باز خان کا بڑا کارنامہ، دنیا کی سب سے بلند چوٹی بغیر آکسیجن سر کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کوہ پیما سر باز کان نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سر باز خان بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ ان سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں 11 چوٹیاں سر باز خان بغیر آکسیجن سپورٹ کر چکے ہیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔

سر باز خان نے مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کر رکھی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں