کراچی(12 فروری 2026): پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف نعت خواں تابندہ لاری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیر علاج تھیں۔
اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء فاروق اعظم مسجد، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔
تابندہ لاری نے اپنی پرسوز آواز میں متعدد نعتیں اور منقبتیں پیش کیں جو مداحوں میں بے حد مقبول تھیں۔ ان کے انتقال پر مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


