اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 5 ہزار ارب کاقرضہ واپس کیاہے، تجارتی خسارہ10ارب ڈالر تھاجس میں ہم کمی لےکر آئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کےپاسپورٹ میں6درجےبہتری آئی ہے، اسٹاک مارکیٹ اس وقت دنیا کی تیسری تیز ترین اسٹاک مارکیٹ ہے ہمارے دور میں برآمدات میں26 فیصداضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کےپیداکردےمسائل کاخمیازہ ہم بھگت رہےہیں، اپوزیشن کے وزیرخزانہ تو ملک سےفرار ہیں، اپوزیشن کےارسطو بس یہ ہی بات کرتےہیں ہم نےسوچاتھا، مفتاح اسماعیل کہتےتھےپی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل مل مفت دیں گے۔
مراد سعید نے حکومتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 5 ہزار ارب کاقرضہ واپس کیاہے، تجارتی خسارہ10ارب ڈالر تھاجس میں ہم کمی لےکر آئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےاداروں میں اصلاحات شروع کیں جس پرکام جاری ہے، اداروں میں ریفارمزہورہی ہیں توموجودہ حکومت کررہی ہے، پاکستان کےپاسپورٹ میں6درجےبہتری آئی ہے اور میں برآمدات میں26 فیصداضافہ ہوا ہے۔