ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، محکمہ پاسپورٹس کے حوالے سے جرمن سفیر اور اعلی سطح وفد کو بریفنگ کیا۔

وفد کو پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز اور معیاری سروس ڈیلیوری ، محکمہ پاسپورٹس کی ڈیجیٹلائزیشن، اصلاحات اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وفد نے ای پاسپورٹس، کال سینٹر، فرانزک لیب اور جدید پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے عالمی معیار کی پاسپورٹس پروڈکشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جرمن سفیر نے ای پاسپورٹس کی پروڈکشن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کو سراہا۔

ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ جدید سیکیورٹی فیچرز کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی، پاسپورٹ سیکیورٹی فیچرز کے لیے عالمی معیار کے مطابق اقدامات کیے گئے۔

مصطفی جمال قاضی کا کہنا کہ ای پاسپورٹس نے شہریوں کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور محفوظ بنایا۔

جرمن سفیر نے ڈی جی پاسپورٹس کو محکمے کے حوالے سے مکمل تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں