تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی ایکسپو: پاکستانی پویلین نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

دبئی: ایکسپو دبئی پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں پاکستانی پویلین نے سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پویلین نے صرف اٹھارہ روز کے دوران ایک لاکھ سیاحوں ، مہمانوں کی آمد کا سنگ میل عبورکرلیا اور یکم اکتوبر دو ہزار اکیس سے شروع ہونے والی اس نمائش کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پویلینز میں شامل ہوگیا۔

پاکستانی پویلین کا لے آؤٹ اس قدر پرکشش ہے کہ پویلین کے آغاز کے روز ہی آٹھ ہزار افراد نے یہاں کا دورہ کیا جبکہ پہلے ایک ہفتے میں یہاں آنے والوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

پہلے 18 روز میں ایک لاکھ سیاحوں کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد اگلے تین بعد یہاں آنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

پاکستانی پویلین کے ڈی جی رضوان طارق کا کہنا تھا کہ اس ایکسپو کے آغاز سے ہی پاکستانی پویلین کیلئے عوامی ردعمل مثالی رہا اور ابتدائی اٹھارہ روز میں ایک لاکھ وزیٹرز کا سنگ میل عبور کرلینا بہت مسرت کن ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پویلین کے ‘ پاکستان کے پوشیدہ خزانے ‘ کے عنوان سے ہونے والی سرگرمیوں میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی۔

پویلین کی لیڈ پروگرامنگ اور مارکیٹنگ افروز ابڑو کا کہنا تھا کہ پویلین میں کئی ثقافتی ، معلومات اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں جن کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی اور اقتصادی شعبوں میں موجود بیش بہا مواقع اجاگر کیئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پویلین میں نمائش کے تمام چھ ماہ کے دوران تفریح اور کاروباری معلومات سے متعلق کئی پروگرامز ہونگے۔

دوسری جانب معروف گلوکار علی ظفر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہیں جہاں انہوں نے دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین میں لائیو پرفارمنس کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین سے متعلق ایک الگ پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’کالج میں اپنے تھیسس کے عرصے کے مینٹور راشد رانا کے ڈیزائن کردہ پویلین کا منفرد ڈیزائن دیکھنا قابل فخر لمحہ ہے۔‘

Comments

- Advertisement -