تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستانی عوام کا اے آر وائی نیوز سے اظہارِ محبت

پاکستان کے عوام اے آر وائی نیوز چینل سے محبت کا اظہار اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کیے جانے کے باوجود چینل کی مقبولیت میں کمی نہ آ سکی۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک رکشہ ڈرائیور اے آر وائی نیوز کی گاڑی دیکھتے ہی رک گئے۔ ڈرائیور نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بار اے آر وائی کی گاڑی کو چومنے دیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اے آر وائی نیوز نہ ہوتا تو میں ٹیلی ویژن دیکھتا ہی نہیں۔

اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں: live.arynews.tv

پشاور کے 33 سالہ معزور وحید اقبال کا ایک ہی سہارا اے آر وائی نیوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال سے اے آر وائی نیوز ہی دکھ سکھ کا ساتھی ہے۔

وحید اقبال نے بتایا کہ 18 سے 20 گھنٹے اے آر وائی نیوز دیکھتا ہوں، عدلیہ کا این او سی منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل پر شکریہ ادا کرتا ہوں، عدالت کے فیصلے سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی ایجنسیوں کی منفی رپورٹس پر چینل کا این او سی بغیر کسی نوٹس منسوخ کر دیا گیا تھا۔

تاہم آج سندھ ہائی کورٹ نے این او سی منسوخی کے نوٹی فکیشن کو معطل کرتے ہوئے 17 اگست کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

وکیل اے آر وائی بیرسٹر ایان کا کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے آج کچھ مواد پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے دوسرے فریق کا مؤقف سننے کے بعد نوٹی فکیشن معطلی کا حکم جاری کیا۔

Comments

- Advertisement -