نجف: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے باعث عراق کی فضائی حدود 9 رمضان سے بند ہیں، فضائی حدود کی بندش کے سبب سینکڑوں پاکستانی زائرین واپسی کے منتظر ہیں جنہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عراق میں موجود پاکستانی زائرین کا کہنا ہے کہ کربلا میں موجود پاکستانیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں، جبکہ طویل قیام کے باعث ان کے مالی وسائل بھی ختم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اکثر زائرین بیمار اور ضعیف ہیں، جن کے لیے ادویات کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔
عراق میں پھنسے ہوئے زائرین نے حکومتِ پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کئے جائیں۔
کویت کی فضائی حدود میں امریکی طیارے کیسے پہنچے؟ عباس عراقچی
پاکستانی زائرین نے صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر ان کی بحفاظت واپسی کے اقدامات کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


