ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

’پاکستان میں وکٹ کی حالت ’ہموار سڑکوں‘ جیسی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے وکٹ کے معاملے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنادیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو تھوڑا جارہانہ مزاج ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچوں کی حالت ہموار سڑکوں جیسی ہے، امید کررہا تھا کہ اچھی پچیں دیکھنے کو ملیں گی اور دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز کے پاس تیز رفتار سے بولنگ کرانے کی صلاحیت ہے، پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے اپنے فاسٹ بولرز کو بیک نہیں کیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ٹیسٹ میچوں کی پچیں بولنگ کو مدد کرتی نہیں دکھائی دے رہیں۔مارک ٹیلر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان میں جیتنے کے لیے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ڈرا ٹیسٹ میچ کسی بھی صورت میں ٹیسٹ کرکٹ کی اچھی تشہیر نہیں، مجھے شائقین کی مایوسی کا احساس ہے ، میچ کا نتیجہ ضرور نکلنا چاہیے تھا مگر سمجھنے کی بات یہ ہے کہ یہ 3 میچز کی سیریز ہے ابھی 2 میچز باقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں آیا تھا میں نے نئی پیچز لگانے کے بارے میں بات کی جس پر مجھ پر تنقید کی گئی، میں ستمبر میں آیا تو اس وقت سیزن شروع تھا جبکہ پچ کو بنانے میں 5،6 ماہ لگتے ہیں ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہمارا مارچ میں سیزن ختم ہوگا، ہم نے 50 سے 60 پچز کو دوبارہ بنانا ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ میچز کا نتجیہ نکلے لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ پچز تیار ہوجائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں