پاکستانی کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کوہلی Kholi
The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کوہلی

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کرکٹ کی تاریخ ہے کہ کچھ ٹیموں کا آغاز اچھا نہیں ہوتا مگر وہ بعد میں اچھا کم بیک کرتی ہیں۔

فائنل سے ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ہماری ٹیم پاکستان سے مقابلے کے لیے تیار ہے، فائنل الیون میں کسی کھلاڑی کو تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف فائنل کا کوئی دباؤ نہیں دونوں حریفوں کے میچ کو کھیل سمجھ کر ہی دیکھنا چاہیے، فائنل کا نتیجہ کچھ بھی ہو کھیل کو کھیل کی حد تک ہی محدود رکھنا چاہیے۔

پڑھیں: آئی سی سی چیمئنز ٹرافی فائنل، عمران خان کا قومی ٹیم کو مشورہ

ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم جیتنے کی کوشش لے کر میدان میں اتریں گے تاہم کرکٹ کی تاریخ میں ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے کہ جن ٹیموں کا آغاز اچھا تھا اُن کی کارکردگی آگے جاکر متاثر ہوئی تاہم اس کے برخلاف بھی واقعات دیکھنے میں آئے کہ ایونٹ میں کچھ ٹیمیوں نے اچھا آغاز نہ کیا مگر انہوں نے بہترین کم بیک کیا۔

مزید پڑھیں: ساری توجہ فائنل پر مرکوز ہے، سرفراز احمد

بھارتی کپتان نے کہا کہ ماضی کے ریکارڈز کو دیکھ کر کھیل کا نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہیے، میدان میں جو ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی کامیابی اُس کے قدم خود چھو لے گی، پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں