The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوگئی

نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ، محمد رضوان اور فہیم اشرف کی رینکنگ بہتر ہوگئی۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ترقی پا کر 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں اور یہ ان کی کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔

فہیم اشرف 22 درجے ترقی پاکر 13ویں پویشن پر آگئے جب کہ حفیظ 14درجے ترقی حاصل کرکے 33 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز نہ کھیلنے والے بابر اعظم بدستور رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں